بین الاقوامی

  • Aug 14, 2022

چین کےصوبہ سیچوآن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال: بارشوں اور سیلاب سے سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے

چین کےصوبہ سیچوآن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی طرف سے جارہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ متعدد سیاح دریا کے کنارے پرسیلابی پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔حکام نےلوگوں کو بچانے کےلئے ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تعینات کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم شدید ترہوتاجا رہا ہےاس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔