فن و ثقافت

  • Jul 31, 2022

جرمنی کے سابق حکمران ہٹلر کے زیر استعمال گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت

جرمنی کے سابق حکمران ہٹلر کے زیر استعمال گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی گئی۔نازیوں کے نشان والی گھڑی کو امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں ہونے والی نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالر میں خریدا۔جرمن میڈیا کے مطابق ہٹلر کی گھڑی کی نیلامی کے حوالے سے 20 سے 40 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم گھڑی صرف 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔