فن و ثقافت

  • Jul 10, 2022

سپین میں بیلوں کی روایتی دوڑ: دنیا بھر سے شوقین افراد کی شرکت

سپین میں بیلوں کی سالانہ روایتی دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔
ریمپلونا میں ہونے والی بل دوڑ میں دنیا بھر سے شوقین افراد نے شرکت کی۔بیلوں کے آگے دوڑتے شوقینوں میں سے چھ افراد زخمی بھی ہو ئے تاہم کسی کے جذبے میں کمی نہ واقع ہوئی۔ دو افراد بیلوں کے سینگ لگنے سے زخمی ہوئے۔ بیلوں کے آگے دوڑنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ لوگوں کوگرنے سے زخم آئے۔بل ریس میں مجموعی طور پر آٹھ دوڑیں ہوئیں اور ہر دوڑ تین سے پانچ منٹ جاری رہی۔ سال ہا سال سے جاری اس روایتی دوڑ میں اب تک سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور آخری شخص 2009 میں سینگ لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔