فن و ثقافت

  • Jul 06, 2022

نیو یارک میں رواں ماہ ڈائنو سار کا ڈھانچہ نیلام کیا جائے گا

نیو یارک میں رواں ماہ ڈائنو سار کا ایک ڈھانچہ نیلام کیا جائے گا۔ اس نوعیت کے ڈائنو سار تقریبا سات کروڑ ستر لاکھ سال پہلے زمین پر موجود تھے۔ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ دس فٹ اونچا اور بائیس فٹ لمبا یہ ڈھانچہ اب تک بکنے والا سب سے زیادہ قیمتی ہے۔ خیال ہے کہ یہ پچاس سے اسی لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گا۔ یہ ڈھانچہ 2018 میں امریکا کے ایک دریا سے ملا تھا اور کیچڑ میں رہنے کی وجہ سے یہ محفوظ رہا۔ اس قسم کے ڈائنو سارز کا وزن تقریبا دو ٹن تھا ۔