کولمبیا کے شہر مونی کوئیرا میں گدھوں کا فیسٹیول: گدھوں کی بہترین سجاوٹ پر انعامات دیے گئے
کولمبیا کے شہر مونی کوئیرا میں گدھوں کا فیسٹیول ہوا۔ جس میں گدھوں کو سجا کر پیش کیا گیا اور گدھوں کی بہترین سجاوٹ پر لوگوں کو انعامات دیے گئے۔ گدھوں نے رنگا رنگ لباس اور روایتی ہیٹ پہنے ہوئے تھے۔ ایک گدھے کو تو شہزادے کا لباس پہنایا گیا تھا۔ اس موقع پر گدھے کی آواز نکالنے کا مقابلہ بھی ہوا اور اور گدھے کی آواز کی بہترین نقالی کرنے پر انعامات دئے گئے۔یہ فیسٹیول علاقے کسانوں کے اعزاز میں منایا جاتا ہے جو کھیتوں میں اپنے روز مرہ کاموں میں گدھوں کا استعمال کرتے ہیں۔