کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 28, 2022

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق : ٹیم رواں سال دسمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے ، تاہم سیریز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔