ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 28, 2022

سال کاتیسرا ٹینس گرینڈ سلام : ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ

رواں سال کے تیسرا ٹینس گرینڈ سلام ومبلڈن کا دوسرا روز۔۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے مینزسنگلزمیں دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ۔پہلے رواؤنڈ میں جوکووچ نے جنوبی کوریا کے کوان۔سون وو کو شکست دی۔جوکووچ نے سونووو کو سخت مقابلے کے بعد چھ۔تین،تین۔چھ،چھ۔تین اور چھ۔چار سے ہرایا۔

برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ کے خلاف چار۔چھ،چھ۔تین،چھ۔دو ارو چھ۔چار سے کامیابی سمیٹی۔

اسپین کے نوجوان ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے جرمنی کے یاں۔لینارڈ سٹرف کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں مات دی۔الکاراز نے لینارڈ سٹرف کو چار۔چھ،سات۔پانچ،چار۔چھ،سات۔چھ اور چھ۔چار سے زیر کیا۔

اٹلی کے جینک سنر نے سوئٹزر لینڈ کے سٹان واورنکا کو چار سیٹس میں شکست دی۔سنر نے واورنکا کو سات۔پانچ،چار۔چھ،چھ۔تین اور چھ۔دو سے ہرا کر پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے رخصت کیا۔