روس نے ایک بار پھر یوکرین کےدارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا ہے
روس نے ایک بار پھر یوکرین کےدارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا ہے۔قریبی رہائشی علاقہ دھماکوں کی گونج سےلرز اٹھا۔یہ دھماکے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب جرمنی میں دنیا کی سات اہم اقتصادی طاقتوں جی سیون کے سربراہان کااجلاس جاری ہے۔یوکرین کےصدر نے کہا کہ پولینڈ کی سرحد کے قریب دور درازشہر لیف پر بھی متعدد حملے کیے گئے ہیں۔
امریکہ،روسی حملوں کو روکنےکےلئےیوکرین کو جدید ترین طیارہ شکن میزائل فراہم کرنےکا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتےمیں کیا جائے گا۔نسامس(NASAMS) سسٹم درمیانے اورطویل فاصلے تک زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔اس دفاعی میزائل سسٹم کے ساتھ یوکرین کودیگر ہتھیاربھی فراہم کئےجائیں گے۔کریملن کا کہنا ہےکہ صدر ولادیمیرپیوٹن آج تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ یوکرین میں "خصوصی فوجی آپریشن" شروع ہونے کے بعدیہ ان کاپہلا بیرون ملک دورہ ہے۔وہ بدھ کوترکمانستان میں سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔