فن و ثقافت

  • Jun 26, 2022

ہوانا کے قومی چڑیا گھر میں نایاب سفید گینڈا کے بچے کوپہلی بار لوگوں کو سامنےلایا گیا

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے قومی چڑیا گھر میں نایاب سفید گینڈا کے بچے کوپہلی بار لوگوں کو سامنےلایا گیا۔ایلی نامی گینڈےکا بچہ9 جون کو پیدا ہواتھا۔کیتھرین نامی اِسی مادہ گینڈا نے 2019 کو ایک مادہ بچی کو بھی جنم دیا تھا ۔ چڑیا گھر انتظامیہ معدومی کے خطرے سے دوچارسفید گینڈے کی نسل میں اضافے کیلئے اپنی تمام ترکوششیں کررہی ہے۔ سفید گینڈا افریقا میں انتہائی وزنی اوربڑی جسامت والاجانورتصور کیاجاتاہے۔جس کا وزن تین ٹن تک بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کیوبا کےچڑیا گھر میں سفیدگینڈوں کی دنیا کی دوسری بڑی کھیپ موجود ہے جو آٹھ جانوروں کی فیملی پر مشتمل ہے۔ان میں تین نر اور پانچ مادہ گینڈا شامل ہیں۔