اونٹوں کے عالمی دن کی تقریبات: فیصل آباد میں اونٹوں کے درمیان خوبصورتی اور وزن کا مقابلہ
اونٹوں کے عالمی دن کے حوالے سے فیصل آباد میں اونٹوں کی خوبصورتی اور وزن کے مقابلے کا انعقادکیا گیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونے والے میلے میں مختلف علاقوں سے اونٹوں کو لایاگیا۔ وزن کے مقابلے میں گجرانوالہ کے اونٹوں نے پہلی دونوں پوزیشنز اپنے نام کیں۔ایک ہزار417کلوگرام وزن والا اونٹ پہلے جبکہ 1361کلوگرام والا اونٹ دوسرے نمبر پر رہا۔اونٹوں کے درمیان خوبصورتی کا مقابلہ بھی کرایا گیا۔ یہ انوکھا مقابلہ حسن فیصل آباد کے اونٹ کے نام رہا۔