ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 22, 2022

سپین : میلورکا اوپن ٹینس ،نک کرگیوس دوسرے مرحلےمیں پہنچ گئے

آسٹریلیا کے نک کرگیوس اورامریکہ کے مارکوس گیرون میلورکا اوپن دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔جرمنی کے ڈینئل التمائر نے سربیا کے ڈوسان لاجووچ کو شکست دی۔
میلورکا ،اسپین میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے سربیا کے لیسلو جری کوشکست دی۔کرگیوس نے جری کوپانچ سات،سات۔چھ اور سات۔چھ سے ہرا یا۔

امریکہ کے مارکوس گیرون نے نیدرلینڈز کے بوٹک وین ڈ ی زینڈ شلپ کوتین سیٹس میں ہرایا۔گیرون نے زینڈ شلپ کے خلاف چھ۔سات،چھ۔چار اور سات۔چھ سے کامیابی سمیٹی۔

جرمنی کے ڈینئل التمائر نے سربیا کے ڈوسان لاجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ التمائر نے لاجووچ کوسات۔پانچ اور سات چھ سے مات دی۔