بین الاقوامی

  • Jun 22, 2022

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ : ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان صوبےپکتیکا میں ہوا۔پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پرخوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء بجھوانے کا انتظام کیا ہے ۔امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ براستہ غلام خان ،کالے زنگ سے خوست پہنچے گا۔