دورہ سری لنکا کیلئےبابراعظم کی قیادت میں 18رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
دورہ سری لنکا کے لیے بابراعظم کی قیادت میں 18 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیاہے۔
لیگ سپنر یاسر شاہ اورآل راؤنڈر سلمان علی آغا کی ٹیسٹ سکواڈمیں واپسی ہوئی ہے۔اٹھارہ رکنی سکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دواسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز کو دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔سکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگا۔