وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے لئے 17 ارب روپے کی منظوری دی ہے،۔رقم سرکاری واجبات کی ادائیگی کے لئے خرچ کی جائے گی۔سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لئے 96 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کے لئے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پولیس شہدا کے لواحقین کیلئے وزارت داخلہ کے لئے 1 ارب 22 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔