قومی

  • Jun 22, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔لاہور میں فہد الباش کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں زراعت ،لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں ۔چولستان میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نخلستان میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری سے باہمی مفاد میں ہے۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔