صدر مملکت کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی تعزیت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہماری ہمدردیاں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔۔انھوں نے زلزلے میں جا ں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔