کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jun 22, 2022

تنظیم فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس: آسٹریلیوی خواتین ٹیم کی سابق کپتان فیکا کی صدر تعینات

آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان لیزا استھالیکر کو کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کاصدر تعینات کر دیا گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں تنظیم کے نئے صد رکے لئے فیکا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں لیزا استھالیکر کو نیا صدر منتخب کیا گیا۔لیزا اسٹالیکر نے 187 میچز میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ وہ 2005 اور 2013 میں ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2010 اور 2012 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھیں۔لیزا اسٹالیکر کرکٹرز کی عالمی تنظیم کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔