بین الاقوامی

  • Jun 21, 2022

بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسلا دھار بارشیں، 32 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ہفتےسےجاری موسلا دھار بارشوں اورسیلاب سے 32 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ متاثرہ علاقوں میں املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے شاہرا ہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔
بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہ صنم گنج اور سلہٹ سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے۔تاہم چالیس لاکھ افرادابھی بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کیلئےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث لاکھوں لوگ بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہوگئےہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹویٹ یں انہوں نے کہاکہ میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔