قومی

  • Apr 28, 2022

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان : وزیراعظم شہباز شریف نےقیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا ررہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےقیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مہنگائی سے نڈھال عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔ پچھلی حکومت کی بدترین نالائقی، نااہلی اور فاش غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قرض حاصل کرنے کے عوض عمران خان کی سابقہ حکومت نے طے کی تھیں۔