عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جارہا ہے:مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جارہا ہے۔ اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑاناکسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتےتو سختی سے نمٹا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور توہین عدالت کے مقدمات چلنے چاہییں۔ ایسی بچوں والی حرکتیں کی جارہی ہیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ ہمارا ملک ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے تھا۔شکر ہے پاکستان بچ گیا