قومی

  • Apr 28, 2022

عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دیں : وزیرداخلہ راناثنا٫اللہ

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کریں اورفارن فنڈنگ کا حساب دیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون جبکہ چندآئین شکن بے سکون ہیں۔ عمران خان نے غنڈہ گردی کی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کُرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ گھبراہٹ کا شکار ہے۔ ملک اب ترقی اور خوش حالی کی سمت پر چل پڑا ہے ۔مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور معاشی استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔