قومی احتساب بیورو کا فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق فرح خان پر منی لانڈرنگ ،مختلف نوعیت کے مالیاتی بے ضبطگیو ں سمیت غیر قانونی اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ڈی جی نیب لاہور کو فرحت شہزادی کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا گیاہے۔نیب کے مطابق ملزمہ کے اکاؤنٹ میں گزشتہ تین سال میں 84کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیرمعمولی رقم کی منتقلی ہوئی جو ظاہرکیے گئے اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ فرح گوگی تسلسل سے غیرملکی دورے بھی کرتی رہی اور اس نے 9 بار امریکہ اور 6بار متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا۔