برطانوی ہم منصب کی محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں امید ہے وزیراعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات ہوگی۔برطانوی وزیراعظم نے خط میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔