سعودی عرب دورہ مثالی دوستی کا نیا تاریخی باب کھولے گا: مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کادورہ سعودی عرب دونوں برادر ملکوں کے درمیان مثالی دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد محمد شہبازشریف کا پہلا غیرملکی دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو۔ عمرہ کی سعادت اور روضہ رسول پاک پر درود پڑھنے کی برکتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی۔