قومی

  • Apr 28, 2022

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔۔ ملا قات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ حنا ربانی کھر نے کہا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں ۔پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر کی مماثلت خوش آئند ہے-