وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارت خانہ کا دورہ،چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور کراچی دھماکے میں چینی باشندوں کےجانی نقصان پر تعزیت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ پاک چین دوستی پر ضرب لگانے کی ناکام کوشش ہے ۔دہشت گرد منفی ہتھکنڈوں سے دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔