قومی

  • Apr 28, 2022

شرعی عدالت نے سود کو غیر شرعی قرار دے دیا

ملک کی وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ شرعی عدالت نے یکم جون 2022 سے سود لینےکے حوالے تمام شقوں کو غیر شرعی قرار دے دیا۔۔تمام بینکوں کی جانب سے اصل رقم سے زائد رقم لینا سود کے زمرے میں آتا ہے۔حکومت کو ہدایت دی جاتی ہے کہ سود کا لفظ ختم کرے ۔ فیصلے میں شرعی عدالت نے حکومت کو سودی نظام کے مکمل خاتمے کیلئے پانچ سال کی مہلت دی ہے۔ اسلامی اور سود سے پاک بنکاری نظام کیلئے پانچ سال کا وقت کافی ہے۔ توقع ہے حکومت سود کے خاتمے کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔جماعت اسلامی سمیت مختلف فریقین نے ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں-