ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلودرہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلودرہے گا۔اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوااورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی۔ملک میں ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل : زیارت اورلہہ منفی 3، بابوسر، کالام اورقلات میں0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔