موسم

  • Oct 17, 2021

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔تربت اور سبی میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔۔۔اسلام آباد27، لاہور33، کراچی37، پشاور33، کوئٹہ25، گلگت16، مظفر آباد26، مری16، دیر27، چترال22، مالم جبہ15، فیصل آباد34، ملتان35، سرگودھا34، لیہہ18، جموں30،سری نگر21، راولاکوٹ23،پلوامہ15، اننت ناگ16، شوپیاں13 اور بارہ مولہ میں15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔