کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 17, 2021

پی ٹی وی نیوز پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلئے سائن لینگوئج کمنٹری : صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پی ٹی وی کے اقدام کا خیرمقدم

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی نے سائن لینگوئج کا اہتمام کر کے بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹوئٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی دیگر ناظرین کی طرح قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلئے بھی اپنے پروگرامز میں سائن لینگوئج کمنٹری نشر کرےگا۔