سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں تو کل یہاں بھی کم ہو جائیں گی : وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں تیل اور گیس اوپر جائیگا تو پاکستان میں بھی اوپر جائیگا۔سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں تو کل یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں نجی شعبہ اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔