ٹاپ سٹوری

  • Oct 17, 2021

عیدمیلادالنبی ﷺ کیلئے تیاریاں زور شورسے جاری : سرکاری اور نجی عمارتیں، مساجد اور گلی محلے رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں

ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺعقیدت و احترام اوربھرپور انداز سے منانے کیلئے تیاریاں زور شورسے جاری ہیں۔ سرکاری اور نجی عمارتیں، مساجد اور گلی محلے رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں۔فضائیں درود و سلام اور ذکر محمدمصطفیٰﷺسے معطر ہیں ۔اور حضورسرو رکائنات آقائے دو جہاں ،حضرت محمدمجتبیٰﷺکی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جار ہےہیں۔
عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن اور وفاقی ترقیاتی ادارے کے اشتراک سے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر چار کے قریب محفل نعت کا اہتمام کیا گیا ۔محفل نعت میں احمد رضا قادری، حنا نصراللہ ، نور محمد جرال، اور سلمان کونین سمیت نامورثنا خوان رسالت مآب ۔۔ نبی آخر الزماں ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر رہےہیں ۔۔محفل نعت میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شریک ہے۔