قومی

  • Oct 17, 2021

حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دے : وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی ۔ آئندہ انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسی نالائق اور معاملہ فہمی سے عاری اپوزیشن ملی ہے۔