کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 16, 2021

پی سی بی ہال آف فیم : سابق کپتان فضل محمود اور لیجنڈ سپنر عبدالقادر بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فضل محمود اور لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی طرز کا ہال آف فیم متعارف کرواتے ہوئے 6 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا اور اب فضل محمود اور عبدالقادر بھی ہال آف فیم کا حصہ ہوگئے ہیں۔اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار ،ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کوپی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔