فن و ثقافت

  • Oct 14, 2021

بوسنیا کے ووجن کوسک نے اپنی بیوی کی فرمائش پر گھومنے والا گھر بنا دیا

بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر کا انوکھا انداز۔ بیو ی کی فرمائش پر گھومنے والا گھر تعمیر کر دیا۔
بوسنیا کے ووجن کوسک نے اپنی بیوی کی فرمائش کابھی محبت سے جواب دیا اور گھومنے والا گھر بنا دیاجس سے وہ سورج کے طلوع و غروب کے منظر کے ساتھ ساتھ اطراف میں موجود جنگل اور کھیتوں سمیت دیگردلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتی ہے ۔72 سالہ ووجن کوسک نے گھر کی تعمیر خود کی جو چھ سال میں مکمل ہوا۔گھر کم سے کم 23 سیکنڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے میں اپنی اطراف کا چکر مکمل کرتا ہے اور اسے سیاحوں کی بھی بھرپور توجہ حاصل ہو گئی ہے۔