کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 13, 2021

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے : بابر اعظم کی ورچوئل نیوز کانفرنس

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
لاہور میں ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی میگا ایونٹ میں پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی مرتب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں بھی رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کروں گا،تاہم کنڈیشنز دیکھ کر بیٹنگ آرڈر میں ردو بدل کا فیصلہ کریں گے۔