سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 13, 2021

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ : طیب اسلم ،آگستا دوسورڈ،مصطفی ال سرٹی اورہنری لیونگ سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

پاکستان کے طیب اسلم ، فرانس کے ’’آگستا۔دوسورڈ‘‘، مصر کے ’’مصطفی ال سرتی اور ہانگ کانگ کے ’’ہنری۔لیونگ‘‘چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔
مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے ’’کوان۔لاؤ‘‘ کو رہرایا۔’’آگستا۔دوسورڈ‘‘ نے پاکستان کے فرحان زمان کیخلاف کامیابی حاصل کی۔’’مصطفی ال سرتی ‘‘ نے ہانگ کانگ کے ’’میکس۔لی‘‘ کو شکست دی۔’’ہنری۔لیونگ‘‘ کو مصر کے ’’کریم ال حمامی‘‘ کیخلاف ’’واک۔اوور‘‘ ملا۔