قومی

  • Oct 13, 2021

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
جی ایچ کیوراولپنڈی آمد پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معززمہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دفاع وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں افغان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نےپاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے عمل پر بھی گفتگو کی۔ملاقات میں علاقائی امن ، دفاعی تعاون کے فروغ ، اوردہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لئے اہم ہے۔
وفود کی سطح پر ملاقات میں ایرانی وفد کو خطے کی سیکورٹی صورتحال ،آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کی مختلف جوائنٹ ملٹری مشقوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
ایران کے چیف آف جنرل سٹاف نے دونوں ملکوں کے مابین دفاعی بالخصوص انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔