قومی

  • Oct 13, 2021

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل : وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی تقرری کا عمل جاری ہے۔ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔