قومی

  • Oct 13, 2021

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کی جائے : وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کی جائے تاکہ انتظامی اورمالی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد نہ آناپڑے۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں جلدانٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے پانچ سالہ تاریخی ترقیاتی پیکج کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس پیکج پر عمل درآمد شرع ہو چکا ہے اور آئندہ پانچ سال میں علاقےکی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔