قومی

  • Oct 13, 2021

وزیراعظم کو 12ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ

ملک بھرمیں 12 ربیع الاول شایانِ شان طریقے سے منا یا جائیگا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔
12 ربیع الاول کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سےاسلام آباد میں اجلاس ہواجس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کی ہدایت پرمرکزی تقریب کے حوالے سے تین انتظامی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم شفقت محمود اور ڈاکٹر عطاء الرحمان پر مشتمل کمیٹی مہمانوں کا تعین کرے گی۔سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور عثمان ڈار پر مشتمل کمیٹی تقریب کی کارروائی، سٹیج انتظامات اور تزئین و آرائش کے معاملات کی ذمہ دار ہو گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور ملک عامر ڈوگر پر مشتمل کمیٹی تقریب میں شہریوں کی شرکت کے عمل کی نگرانی کرے گی۔وزارت اطلاعات و نشریات تقریب کی نشر و اشاعت کی ذمہ دار ہو گی۔