ٹاپ سٹوری

  • Oct 13, 2021

وزیراعظم سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی امن و سلامتی براہ راست افغانستان کے ساتھ وابستہ ہے۔عالمی برادری افغانستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔
اسلام آباد میں ایران کے چیف آف جنر ل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افغان صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن اور مستحکم اورپائیدار معاشی تعلقات چاہتے ہیں ۔وزیراعظم نےکہاکہ افغانستان میں ممکنہ بحران سے بچنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نےافغان عوام کی مدد کیلئے موسم سرماسے پہلےافغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی ضرورت پر بھی زوردیا۔
دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ سرحدکیساتھ مارکیٹس کے قیام سےملحقہ علاقوں میں روزگار کے نئےمواقع پیدا ہونگے۔ عمران خان نے کہاکہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل و حرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ایرانی قیادت بالخصوص سپریم لیڈر کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایرانی صدرکیلئےنیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔