بین الاقوامی

  • Oct 13, 2021

بھارت کی پاکستان کے ڈوزیئرکا توڑکرنے کی ناکام کوشش - بھارت جعلی آپریشن کاماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے: سکیورٹی ماہرین

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے ذریعے پاکستان کے ڈوزیئرکا توڑکرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک جعلی بیانیہ آگے بڑھانے کا آسان طریقہ اپنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کے پولیس کمشنر نے دعویٰ کیاکہ انہوں نے ایک پاکستانی شہری کو AK-47رائفل کے ساتھ گرفتارکیاہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سینئر افسرنے کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کاڈوزیئر سامنے آنے کے بعد بھارت بین الاقوامی سطح پر اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لیے جعلی آپریشن کاماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارت نے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے اپنے شہری کا استعمال کیا اور اس کو پاکستانی کے طور پر پیش کیا ہے۔