کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 13, 2021

نیشنل ٹی ٹونٹی : دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 7 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی

نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 7 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
سندھ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کے قاسم اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔سینٹرل پنجاب نے 17.5اوورز میں 3وکٹوں پر 142رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔کامران اکمل نے 51 اور احمد شہزاد نے 49 رنز بنائے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔