بین الاقوامی

  • Oct 13, 2021

چین کی افغانستان کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جی ٹونٹی اجلاس میں چار نکاتی تجویز

چین نے افغانستان کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی ٹونٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد ، جامع حکومت کے قیام میں تعاون ، انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں اور اقوام متحدہ کے تحت اجتماعی عالمی کوششوں کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی خود مختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی ہو ۔