بین الاقوامی

  • Oct 12, 2021

یورپی یونین کاافغانستان کیلئےایک ارب یورو امدادی پیکج کا اعلان

یورپی یونین نے افغانستان کےلئےایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیاہے۔
اس بات کااعلان یونین کی صدر"اُرسولا وان ڈیر لیین" نےجی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ورچوئل خطاب میں کیا۔انہوں نےکہاکہ یہ رقم افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کےلئے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نےکہاکہ افغانستان کےلئے30کروڑ یورو دینے کاوعدہ پہلے ہی کیاہے جبکہ مزیدپچیس کروڑیورو شعبہ صحت، ویکسی نیشن، شیلٹراور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئےدیےجائیں گے۔ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ملکوں کودی جائےگی جن میں افغان عوام نےپناہ لے رکھی ہے۔