بین الاقوامی

  • Oct 12, 2021

عالمی برادری افغان عوام کوتنہا نہ چھوڑے , افغانستان میں ایک مخلوط حکومت کے قیام میں طالبان کی مدد کرنا ہوگی : ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نےکہاہےکہ عالمی برادری افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑ سکتی۔ ہمیں افغانستان میں ایک مخلوط حکومت کے قیام میں طالبان کی مدد کرنا ہوگی۔
اٹلی کے شہرروم میں عالمی فورم جی ٹوئنٹی کےورچوئل سربراہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نےکہاکہ اس وقت افغانستان کو نئے سیاسی اورجغرافیائی حقائق کا سامنا ہے۔ افغانستان میں استحکام نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کےلئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترک صدر نےکہاکہ انسانی بحران کےخطرےکے پیش نظرہمیں افغان عوام کابھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔صدررجب طیب اردوان نےکہاکہ افغانستان سے حالات نقل مکانی کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں اس لئےجی20 کے پلیٹ فورم سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔