بین الاقوامی

  • Oct 12, 2021

افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے : افغان نائب وزیر اطلاعات کاانٹرویو

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اورامریکہ طاقت نہیں بلکہ سفارتی انداز میں روابط قائم کریں تو خدشات دورہوسکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں لیکن اسلامی شعائر کی پاسداری ترجیح ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ پاکستان، افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہا۔ طالبان قیادت قیام امن کی کوششوں کوسبوتاژ نہیں ہونے دے گی۔ ایک سوال پر افغان نائب وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور انسانی بنیادوں پر تعاون قابل قدر ہے۔