بین الاقوامی

  • Oct 12, 2021

عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مقتدیٰ صدر کی جماعت کو بڑی فتح

عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مقتدیٰ صدر کی جماعت کو بڑی فتح حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کی جماعت دوسرے نمبر پرہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق مقتدیٰ صدر کی جماعت نے 70 سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں۔
عراق میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 41 فیصد رہی، جو کہ ماہرین کے مطابق، ملک کی قیادت اور پارلیمان میں عوامی اعتماد کے فقدان کو ظاہر کرتی ہے۔