تفریح

  • Oct 11, 2021

میکسیکو چڑیا گھر: نایاب نسل کے چار ننھے بنگال ٹائیگرز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

میکسیکو کے چڑیا گھرمیں نایاب نسل کے چار ننھے بنگال ٹائیگرز کی پیدائش سے رونق بڑھ گئی ہے۔
میکسیکو کےگواڈل جارا نامی چڑیا گھر کے نئے ننھے مہمانوں نے اپنی شرارتوں سےسیر کیلئے آنےوالے افراد کے دل موہ لئے۔ ٹائیگرز کے شرارتی بچوں کے کھلنڈرے پن کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی لائن لگ گئی۔لوگوں نے ان کی دلچسپ حرکتوں کو نہ صرف ویڈیو بلکہ تصاویرکی شکل میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق ان ننھے شیروں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں تاہم ان کے مطابق بڑے ہونے پر ان شیروں کو کسی دوسرے چڑیا گھر منتقل کر دیا جائے گا۔